Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میں قومی اسمبلی میں چترال کی نمائندگی کا حق بھر پور ادا کیااور علاقے کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ اسلامی شعائر کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرائی جس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے۔ مولانا عبدالاکبرچترالی 

Posted on
شیئر کریں:

میں قومی اسمبلی میں چترال کی نمائندگی کا حق بھر پور ادا کیااور علاقے کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ اسلامی شعائر کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرائی جس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے۔ مولانا عبدالاکبرچترالی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بدھ کے روز پولوگراونڈ کے مقام پر جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن اور صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے علاوہ مقامی رہنماؤں سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد، امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم م مستظہر باللہ نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مولانا چترالی نے کہاکہ انہوں نے چترال کی طرف سے قومی اسمبلی میں نمائندگی کا حق بھر پور ادا کیااور علاقے کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسلامی شعائر کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرائی جس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کا بل پاس کرانا کوئی معمولی بات نہیں تھی جس میں وہ اللہ کے خاص فضل وکرم سے سرخروئی حاصل کی جبکہ فحاشی وعریانی اور سود سمیت دوسرے فواحش کے خلاف وہ سینہ سپر رہے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ یہ جماعت اسلامی کا طرہ امتیاز ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ دینے کے لئے ایک ارب روپے اور قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شپ کاعہدہ ٹھکرادیا جبکہ پی ڈی ایم دور حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور بننے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز سے اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ترقی کے مختلف سیکٹرز میں کام جاری ہیں۔

سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس ملک کو اللہ رب العزت نے ہر نعمت اور ہر قسم کی وسائل سے نواز رکھا ہے اور اسے ہمارے آباواجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کررکھا تھا اور دنیا میں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی دو ریاستوں میں سے ایک ہے لیکن 77سال گزرنے کے بعد بھی ہم اپنی منزل کی راہ پر گامزن نہیں ہوئے ہیں کیونکہ اقتدار پر وہ لوگ قابض ہیں جوکہ یہاں اسلامی فلاحی معاشرے کو اپنے مفادات کی راہ میں حائل سمجھتے ہیں۔

جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے چترال کو خصوصی طور پر دورے کے لئے وقت دینے پر امیر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کا علاقہ جماعت اسلامی کا عددی اور سیاسی قوت کے لحاظ سے خصوصی ضلع رہا ہے جہاں سے متعدد مرتبہ چیرمین ضلع کونسل، ضلع ناظم، چار مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کا علاقہ اب بھی اس جماعت کے لئے زرخیز ہے اور یہاں جماعت اسلامی مقبولیت کے لحاظ سے کسی جماعت سے پیچھے نہیں ہے۔ انہوں نے جلسہ عام کے انعقاد میں تمام سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ اداکیا۔

جماعت اسلامی اپر چترال کے امیر مولانا جاوید حسین نے کہاکہ اپر چترال کے نوزائیدہ ضلعے میں عوام کو درپیش مسائل کا تفصیل سے ذکرکرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاکہ حکومت نے اس علاقے کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ اس علاقے کی پسماندگی اور غربت کی طرف خصوصی توجہ دے ورنہ جماعت اسلامی اس سلسلے میں عوام کو متحرک کرکے لئے لائحہ عمل طے کرے گی۔

chitraltimes abdul akbar chitrali

chitraltimes ji amir hafiz naeem ur rehman chitral visit pologround jalsa 1

 

chitraltimes ji amir hafiz naeem ur rehman chitral visit pologround jalsa 13

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93922