
میٹرک امتحانات؛ نقل کی روک تھام اور شفاف امتحانات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک، پہلی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ، سیکورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ
میٹرک امتحانات؛ نقل کی روک تھام اور شفاف امتحانات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک، پہلی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ، سیکورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں میٹرک امتحانات کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے لوئیر چترال انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، نقل کی روک تھام اور شفاف امتحانات کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوچترال محمد ضیاء نے امتحانی مرکز کا دورہ کیاْ۔
انھوں نے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی ہال میں سیکیورٹی اور نظم و ضبط سے متعلق انتظامات کا معائنہ کیا، جس میں CCTV کیمروں کی تنصیب، عملے کی حاضری، امتحانی مواد کی حفاظت اور طلبہ کے لیے فراہم کی گئی سہولیات شامل تھیں۔انھوں نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن (مردانہ ) بھی موجود تھے۔
دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی نے گورنمنٹ ہائی سکول دروش اور سوئیر میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی ہال میں سیکیورٹی اور نظم و ضبط سے متعلق انتظامات کا معائنہ کیا، جس میں CCTV کیمروں کی تنصیب، عملے کی حاضری، امتحانی مواد کی حفاظت اور طلبہ کے لیے فراہم کی گئی سہولیات شامل تھیں۔