مہنگائی وگرانی کے باعث عیدا لاضحٰی کے موقع پر قربانی کے لئے جانور خریدنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر
مہنگائی وگرانی کے باعث عیدا لاضحٰی کے موقع پر قربانی کے لئے جانور خریدنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ملک میں مہنگائی وگرانی نے عیدا لاضحٰی کے موقع پر مسلمانوں کی اکثریت کو سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر جانوروں کی قربانی کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی اور مویشی منڈی میں خریداری نہ ہونے کے برابر پائی جاتی ہے۔ پولوگراونڈ، چیو پل، بلچ شوتار اور دوسرے مقامات پر قائم مویشی منڈیوں میں جانور فروخت کرنے والوں نے میڈیا کو بتایاکہ اس سال قربانی کے لئے جانور خریدنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ منڈی میں آنے والے جانوروں کی قیمت پوچھنے کے بعد چپ چاپ چلے جاتے ہیں۔ اس وقت بیل گائے کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار روپے سے لے کر ساڑھے تین لاکھ روپے، اوسط جسامت کے بکرا کی قیمت 65ہزار، بکری کی قیمت 45000 اور بھیڑ کی قیمت 25000 روپے ہے جبکہ گزشتہ سال اس سے نصف تھا۔