مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کی جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کی جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے گزشتہ دن ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں مولانا فضل الرحمن نے مہتر چترال کو جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ جس پر مہتر چترال نے کسی موزوں موقع پر جمعیت میں شامل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے اپس میں تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔ تاہم اس موقع پر فاتح الملک علی ناصر نے اعلان نہیں کیا ہے۔ ملاقات میں سنیٹر غلام علی ، خطیب خلیق الزمان، سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔