مولانا قاری خلیل الرحمان کا اعزاز، ایم-فل کی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کا ایک اورقابل فخرفرزند خلیل الرحمان ساکنہ تیریچ اپر چترال نے سرگودھا یونیورسٹی سے بعنوان ،معاصر سیاسی ومعاشی مسایل ۔۔۔مولانا گوہررحمان کا موقف و منہج ,کا تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ زیر نگرانی ڈاکٹر فیروزالدین شاہ ہیڈ اسلامک ڈیپارمنٹ سرگودھا یونیورسٹی مکمل کیا ۔ اس سے پہلے موصوف نے حفظ القران الکریم ,تجوید۔قراءت سبعہ اور قراءت عشرہ اور درس نظامی جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ لاہور سے حاصل کیا ۔اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم ۔اے پولیٹکل سائینس ۔ایم اے اسلامیات اور ایم۔اے عربی اور اوپن یونیورسٹی سے بی ۔ایڈ ,کا ڈگری حاصل کر چکے ہین موصوف نے اپنی اس کامیاب تعلیمی سفر کو اللہ تعالی کا احسان عظیم اپنے اساتذہ اکرام کا محنت اور والدین کی دعاون کا نتیجہ قرار دیا ۔