مولانا جاوید حسین ضلعی امیر اپرچترال ضلع منتخب، سراج الحق نے حلف لیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی اپرچترال ضلع کےلیے مولاناجاوید حسین ساکن موڑکہو کو امیرضلع مقرر کیاگیا امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق نے ان سے حلف لیا. حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی چترال کے مرکزی دفتر چترال پولوگراونڈ میںمنعقد ہوئی . جس میں مرکزی ، صوبائی اورضلعی قیادت نے بھی شرکت کی . یادرہے کہ مولانا جاوید حسین ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال بھی ہیں.