Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات، مولانا اکبر الدین  صدر اور مولانا ظاہر الدین جنرل سیکٹری منتخب

شیئر کریں:

 رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات،  مولانا اکبر الدین  صدر اور مولانا ظاہر الدین جنرل سیکٹری منتخب

 راولپنڈی ( چترال ٹائمزرپورٹ )  رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی / اسلام آباد کا انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ دن جامعہ حق چار یار راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا جس کی سرپرستی شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم زکریا اسلام آباد مولانا مفتی فیض الدین  نے کی ۔ اجلاس میں چترال کے دونوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام جن میں  مولانا عارف اللّٰه  ، مفتی فیض الرحمن   ، مفتی حلیم الرحمٰن   ،مفتی منیر الھادی   ، قاری حبیب اللّٰه  ، قاضی سمیع اللّٰه  اور مفتی امداد اللّٰه   سمیت دیگر علماء کرام و قراء حضرات نے شرکت کی۔
دستور کے مطابق رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی اسلام آباد کے صدر اور جنرل سیکٹری کی تقرری کے لئے اجلاس میں شریک تمام احباب سے رائے لی گئی اکثر حضرات نے صدارت کے لیے مولانا اکبر الدین فریادی   جبکہ جنرل سیکٹری کے لیے مولانا ظاہر الدین   پر اعتماد کا اظہار کیا جس کی بنیاد پر سرپرست اعلیٰ  نے ان دونوں حضرات کو نئے کابینے کی زمہ داری سونپ دی ۔  اسی طرح  مولانا اکبر الدین فریادی   کو رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی اسلام  کے صدر اور مولانا ظاہر الدین   کو جنرل سیکٹری منتخب  کیا گیا ۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98445