
موسم بہار شجر کاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات، اسماعیلی سیوک اور جی ڈبلیو او کے زیراہتمام تقریب، سینکڑوں پودے لگائے گئے
موسم بہار شجر کاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات، اسماعیلی سیوک اور جی ڈبلیو او کے زیراہتمام تقریب، سینکڑوں پودے لگائے گئے
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) موسم بہار شجر کاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات ، اسماعیلی سیوک اور جی ڈبلیو او کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں کنزرویٹر فارسٹ، ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈی ایف او پشاور اور اسماعیلی کونسل پشاور کے عمل داران نے شرکت کی۔گولڈن ہومز پہنچنے پرباوردی اسماعیلی والنٹئرز اور علاقے کے عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر گولڈن ہومز میں سینکڑوں پودے لگائے گئے۔تقریب سے کنزرویٹر فارسٹ محمد اسماعیل، ڈی ایف او عبدالستار، پریذیڈنٹ لوکل کونسل آفتاب خان اور شریف شکیب نے خطاب کیا۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے شجر کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی پرورش اور نگہداشت پر ایسی ہی توجہ کی ضرورت ہے جیسے نوزائیدہ بچوں کی پرورش کی جاتی ہے۔