Chitral Times

Nov 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مودی کا پولینڈ سے بھارت واپسی پر چترال پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

شیئر کریں:

مودی کا پولینڈ سے بھارت واپسی پر چترال پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال سے داخل ہو کر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔

 

پاک فوج کا غیرملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے کامیاب آپریشن

راولپنڈی(سی ایم لنکس)پاک آرمی نے گلگت بلتستان میں سات کوہ پیماؤں کو بچانے کیلیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔پاک آرمی نے سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا جن میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے جنہیں 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔تمام کوہ پیماؤں نیاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92462