Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موت العالِم موت العالَم…..ایم اقبال ابو عاطف

شیئر کریں:

ایک ہی دن میں چترال سے تعلق رکھنے والے دو معروف مبلّغ علماء اکرام دارفانی کو چھوڑ کر دار البقا کی طرف رحلت فرما گئے.ان میں ایک مولانا قاضی نثار احمد (المعروف جنالیو قاضی) دوسرا شوگرام چترال سے تعلق رکھنے والے نو جوان عالم…. مولانا سعید الابرار ہیں..

دونوں حضرات دعوت تبلیغ اور تدریس کے ذریعے دین کی اشاعت کا فریضہ آخر وقت تک انجام دیتے رہے ہیں. کئی بٹھکوں کو راہ ھدایت دیکھانے سمیت قوم کی کئی بچوں اور بچیوں کو عالم/ عالمہ اور قاری/قاریہ بنا کر اپنے لئے ضخیم صدقہ جاریہ چھوڑ گئے ہیں.قاضی صاحب مرحوم ضعف کی وجہ سے چند سالوں سے صاحب فراش تھے. لیکن مولانا سعید الابرار مرحوم کا ابھی دور شباب تھا….

مولانا سعید الابرار کے ساتھ میری والدہ مرحومہ کی نسبت سے رشتہ داری بھی تھی. عمر میں اگر چہ وہ ہم سے بہت چھوٹے تھے. مگر زہد تقوی اور ریاضت میں وہ ہم سے کئی درجہ ارفع تھے

جب بھی ملتے خوش روئی سے ماموں کہ کر مخاطب کرتے…..بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن کی جوانی امت کی فکر میں گرزتی ہو …..

مولانا مرحوم کا شمار بلاشبہ ان لوگوں میں تھا جن. کی جوانی امت کے اصلاح کی فکر اور قال اللہ اور قال الرسول میں گزری……اسی عہد شباب میں چند ماہ بیماری سے لڑ کر داعئی اجل کو لبیک کہہ گئے……اللہ تعالی دونوں اہل علم کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
47578