
منڈاغ آوی کے پندرہ گھرانے برفانی تودوں کی زد میں ہیں محفوط مقام پرمنتقل کیا جائے..مکین
مستوج (چترال ٹائمزرپورٹ ) اپرچترال کے علاقہ منڈاغ آوی کے گلیشیئرکی زد میںآباد پندرہ گھرانوں کے مکینوں نے صوبائی حکومت اوراپرچترال انتظآمیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ انھیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے. ایک اخباری میں ان پندرہ گھرانوںکی نمائندگی کرتے ہوئے افگن نے چترال ٹائمزڈآٹ کام کو بتایا کہ منڈاغ آوی کی پندرہ گھرانے گلیشیئر کی زد میں ہیں جہاںکسی بھی وقت برفانی تودے گرنے کے خدشات ہیں اورایک غیرسرکاری ادارے کی ماہرین کے مطابق اس علاقے کو انتہائی خطرناک قراردیا گیاہے اورکسی بھی وقت برفانی تودوںکی زد میں آنے کی قوی خدشات کا اظہارکیا گیاہے . انھوںنے علاقے کے منتخب ایم این اے اورایم پی ایز کے ساتھ انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ کسی بھی خطرےسے پہلے علاقے کے مکینوںکو محفوظ جگہ فراہم کیا جائے. تاکہ وہ سکون سے زندگی گزارسکیں. جبکہ موجودہ حالت میں مذکورہ گھرانوںکے مکین رات کو جاگتے رہتے ہیں.