منور لٹکوہ، میاں بیو ی میں ناچاقی ، شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 70کلومیٹر دور لٹکوہ کے گاون منور میں مسمی رحمت یار ولد دوست عالم نے مبینہ طور پر پستول سے فائر کرکے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ پولیس تھانہ لٹکوہ کے مطابق رحمت کے ولدنیرپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا۔ کہ ان کے بیٹے اور بہوکے مابین کبھی تلخی اور جھگڑا نہیں دیکھا گیا۔ لیکن بدھ کے روز ان کے مابین نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا۔جس پر طیش میں آکر ان کے بیٹے رحمت یار نے اپنی بیوی پر پستول سے فائر کرکے اسے قتل کیا۔ اور بعد ازان خودپر گولی چلا کر خود کشی کی۔ گرم چشمہ پولیس نے دونوں نعشوں کی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال روانہ کیا ہے۔