
ملک کے جنوبی علاقوں میں18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے كی توقع، جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
ملک کے جنوبی علاقوں میں18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے كی توقع، جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے جنوبی علاقوں میں18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے كی توقع، ملک کےبالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،
محکمہ موسمیا ت کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ16 اپریل (شام) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 20 اپریل تک موجود رہے گا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:
• 16اپریل (شام/رات) سے20 اپریل کے دوران: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی،پشاور، كوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک،مری، گلیات، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچی اورشگر) ، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
• 16اپریل (شام) اور 18اپریل (شام/رات) سے20 اپریل(صبح) کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
• 18اور19 اپریل کے دوران: ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن شریف، وہاڑی اور اوکاڑہ میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،
کاشت کار حضرات اپنی فصلوں خاص طور پر (گندم کی کٹائی)کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔
دن کے دوران دھوپ میں کم سے کم نکلا جائے۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے