Chitral Times

Jul 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں مالیاتی مینجمنٹ کو بہتر بنایا گیا ہے،مہنگائی میں بھی اب کمی آئے گی، ڈاکٹر شمشاد اختر

Posted on
شیئر کریں:

ملک میں مالیاتی مینجمنٹ کو بہتر بنایا گیا ہے،مہنگائی میں بھی اب کمی آئے گی، ڈاکٹر شمشاد اختر

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک میں مالیاتی مینجمنٹ کو بہتر بنایا گیا ہے اور مہنگائی میں بھی اب کمی آئے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر دنیش کمار، پلوشہ زئی کے سوالات کے جواب میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ایک کارپوریٹ باڈی ہے اور اس کا اپنا بورڈ آف ڈائریکٹرز ہے، سٹیٹ بینک میں ملازمین کی تعداد کل 1100 سے زائد ہیں، ان میں سے 75 ملازمین کنٹریکٹ پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2022-23 کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 6 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی خود مختاری کی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے، سٹیٹ بینک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مختلف حکومتوں کے ادوار میں کیا جاتا رہا ہے،اگر اس پر کسی کا اعتراض تھا تو اس کی منظوری نہ دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری کے شعبے میں تنخواہیں بہت بڑھ گئی ہیں اس لیے سٹیٹ بینک کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مالیاتی مینجمنٹ کو بہتر بنایا گیا ہے اور مہنگائی میں بھی آپ کو آہستہ آہستہ کمی نظر آئے گی۔

 

اگلے ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نجکاری پر فوکس ہے، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نجکاری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 برس میں 10لاکھ نرسز کوتربیت دینے کا پروگرام ہے۔ گزشتہ5سے6دہائیوں میں لوگ یورپ گئے،وہاں سیٹل ہوگئے۔ ایس آئی ایف سی میں سول اورملٹری قیادت کے لوگ ہیں۔ نوجوانوں کو ہنرسکھانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز کاآغاز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پرکام جاری ہے۔ پاکستان کا میڈیاآزاداورخودمختار ہے۔ جب ہم بچے تھے توصبح اٹھتے ہی اخبار دیکھتے تھے، مگراب سب سے پہلے سوشل میڈیا دیکھتے ہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن کواپ گریڈ کیاجائیگا۔ خسارے میں چلنیوالیاداروں کی نجکاری پرغورکررہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کیذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے مختلف لائحہ عمل وضع کییگئے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے کافی تشویشناک صورت حال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سیمتعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ آئندہ ہفتے تک کچھ ایم اویوز پردستخط ہوں گے۔ بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ بہت ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82120