Chitral Times

Apr 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا شروع

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا شروع

اسلام ا ٓباد(چترال ٹائمزرپورٹ) عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر کاؤنٹر برائے حصول کاغذاتِ نامزدگی قائم کردیا گیا ہے۔ملک بھر کے آر اوز دفاتر میں پبلک نوٹس لگا دیے گئے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا ہے۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا بھی شروع ہوگیا ہے۔امیدوار کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ آر او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 100 روپے فیس ادا کر کے حاصل کیے جاسکتے ہیں جو 20 تا 22 دسمبر متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانا ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او آفس کو فراہم کریں۔

الیکشن کو کسی صورت پٹری سے اترنے نہیں دینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد کردی، درخواست میں انتخابی حلقہ بندی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے، کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوئی معمولی بات نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سے غلط فیصلہ کیا گیا۔جسٹس منصور شاہ نے وکیل درخواستگزار سے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہو چکا اب کچھ نہیں ہو سکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گئے تو الیکشن عمل متاثر ہوگا، ایسیدرخواستوں پر عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ کو ڈسٹرب نہیں کرینگے، اگر آپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں، الیکشن کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ درخواست گزار امیر خان نے بلوچستان ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83194