ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی
لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) ملک کے طول و عرض میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا۔خون جماتی سردی کی وجہ سے زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی نظامت تعلیم نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وفاقی نظامت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 30دسمبر 2024سے 8 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔وفاقی نطامت تعلیم کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں 9جنوری سے دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔