Chitral Times

Jul 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا۔کئی برسوں سے التوا کا شکار ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔ جلد ہی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ای گیٹ یا اسمارٹ گیٹ لگا دئیے جائیں گے۔ ای پاسپورٹس رکھنے والے مسافر ان اسمارٹ گیٹس سے گزرتے ہوئے امیگریشن پراسس مکمل کر لیں گے۔پانچ سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 15 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کی مدت کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 13 ہزار جبکہ ارجنٹ کی ساڑھے 22 ہزار ہوگی۔ پانچ سال کیلیے 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 15 ہزار اور ارجنٹ کی فیس 27 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 72 صفحات کے ای پاسپورٹ فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ فیس ساڑھے 40 ہزار روپے ہوگی۔پاکستان میں کسی بھی پاسپورٹ ا?فس سے ای پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ای پاسپورٹ میں 20 سے زائد سیکورٹی فیچرز ہیں۔ ای پاسپورٹ میں پاسپورٹ ہولڈر کا سارا ریکارڈ اور سفری تفصیل موجود ہوگی۔ جلد ہی یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں بھی ای پاسپورٹس بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 

لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے: نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب

لاہور(سی ایم لنکس)نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے اسموگ کنٹرول سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔عامر میر کا کہنا ہے کہ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مصنوعی بارش پر کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سمری نہیں بھیجی گئی۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی نسبتاً کم خرچ ہے، کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں، کلاؤڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔چھڑکاؤ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے آپریٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، مصنوعی بارش کلاؤڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82149