
ملک بھر میں آج سے گرمی بڑھے گی: محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا، چترال میں گلیشیر پگھلنےسے ( گلاف) / فلیش فلڈ کا خدشہ ہے .محکمہ موسمیات
ملک بھر میں آج سے گرمی بڑھے گی: محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا، چترال میں گلیشیر پگھلنےسے ( گلاف)/ فلیش فلڈ کا خدشہ ہے .محکمہ موسمیات
اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے پارہ اوپر جانا شروع ہوگا، 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،چترال، دیر، سوات، کوہستان اپر، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث چترال میں گلیشیر پگھلنےسے( گلاف)/ فلیش فلڈ کا خدشہ ہے ، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان ہے، اپراور لوئر چترال,کوہستان اپر،دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشیر پگھلنےسے( گلاف)/ فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،
پی ڈی ایم اےنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔تاکہ حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی،ریسکیو سروسز اور سی ای ڈیلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے سازوسامان تیار رکھیں۔ حساس علاقوں میں سیاحوں/ مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔