Chitral Times

May 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کرلئے ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Posted on
شیئر کریں:

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کرلئے ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کرلئے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انشاء اللہ

امید ہے آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی جلد فیصلے کی شکل اختیار کرے گی،وزیر اعظم شہباز شریف

لاہور(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کومنگل کو علی الصبح ٹیلی فون کیا۔وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76111