Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے ، بی ایس سی سالانہ امتحانات کیلئے درخواستیں طلب

Posted on
شیئر کریں:

چکدرہ (چترال ٹائمزرپورٹ ) کنٹرولر امتحانات ملاکنڈ یونیورسٹی خیبر پختونخوا نے بی اے/ بی ایس سی پارٹ۔Iاور پارٹ۔ II سالانہ امتحانات 2020کیلئے مقررہ امتحانی فارمز پرریگولر/ لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں مذکورہ امتحانی داخلہ فارم یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ www.uom.edu.pk پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ الائیڈ بینک ملاکنڈڈویژن کی تمام برانچوں، حبیب بینک چکدرہ،نیشنل بینک آف پاکستان،ملاکنڈ کیمپس برانچ سے بھی مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحان کے لیے امتحانی فیس او مقررہ امتحانی داخلہ فارم، نارمل فیس کے ساتھ 12مارچ 2020 تک سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19 مارچ تک، دگنی فیس کے ساتھ 26 مارچ تک اور تین گنا فیس کے ساتھ02اپریل2020 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نا مکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول شدہ کسی امتحانی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31988