Chitral Times

Apr 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کو ڈرگ فری بنانے کے لئے اجلاس، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لیا

Posted on
شیئر کریں:

ملاکنڈ ڈویژن کو ڈرگ فری بنانے کے لئے اجلاس، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لیا

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن کو ڈرگ فری بنانے اور نشے میں مبتلا افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لئے اہم اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کی۔ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے شرکت کی۔ اضلاع سے سوشل ویلفیئر آفیسرز نے ڈیٹوکس کے لئے موجود وسائل اور ڈرگ فری ملاکنڈ کے تحت اب تک کئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اضلاع میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری ر ہیب سنٹرز کی تفصیل بھی پیش کی گئی اور اس سلسلے میں موجود وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کو ریفرل میکنزم بناتے ہوئے سوات کے لئے ایک ر ہیب ماڈل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ ڈیوژنل ر ہیب ماڈل ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لئے ایک ماڈل ہوگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء کی نقل و حمل روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں نت نئے ڈرگز کا رجحان بڑھ رہا ہے جس میں ائس نشہ سر فہرست ہے اور ایسے میں سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ نشے میں مبتلا افراد کو ر ہیب کرنے کے سلسلے میں نجی ر ہیب سنٹرز اور افراد کا کردار قابل تحسین ہے اور سرکاری رہیب سنٹرز کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ر ہیب سنٹرز کے استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نشے میں مبتلا افراد ہنر سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70437