مقامی مدرسہ کی 22بچیاں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل، ابتدائی طبی امداد کے بعد طالبات کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، ڈی پی او نے طالبات کی عیادت کی اوردیکھ بھال پر اطمینان کااظہارکیا
مقامی مدرسہ کی 22بچیاں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل، ابتدائی طبی امداد کے بعد طالبات کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، ڈی پی او نے طالبات کی عیادت کی اوردیکھ بھال پر اطمینان کااظہارکیا
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) آج صبح جامعہ اسلامیہ البنات سنگور میں 22 طالبات کی صحت اچانک بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال منتقل کیا گیا , زرائع کے مطابق بچیوں کو فوڈ پوائزنگ کے سبب اچانک انکی طبیعت خراب ہوئی تھی، تاہم تمام بچیاں صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ کر دئیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرکے طالبات کی عیادت کی اور ہسپتال انظامیہ کی طرف سے طالبات کی دیکھ بھال اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثنا مدرسہ انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد پہنچانے پر ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔