مقامی حکومتوں کی معیاد ختم، سرکاری گاڑیاں،ریکارڈز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو سپرد کرنیکی ہدایت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ بلدیات، الیکشنز ودیہی ترقی نے تمام ضلع ناظم،نائب ناظم،ٹاون ناظم،نائب ناظم،تحصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم، نیبر ہوڈ ناظم کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرکاری گاڑیاں،ریکارڈ اور دیگر اہم کاغذی کاروائی باقاعدہ طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ٹی ایم اوز کو سپرد کر دیں اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کے نظام کی مدت معیاد 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے اس حوالے سے تمام ضلع،ٹاون،تحصیل اور نیبر ہوڈ، ویلیج کونسل ناظمین اور نائب ناظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام سرکاری گاڑیاں،ریکارڈ اور دیگر اہم کاغذی کاروائی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ڈی جی سٹی گورنمنٹ یا ٹی ایم اوز کو سپرد کر دیں جبکہ متعلقہ افسران سازوسامان وصول کرنے کے پابند ہونگے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز جامع رپورٹ مرتب کرکے محکمہ بلدیات کو بھیجیں گے۔