معدنیات کی نیلامی کے باعث قومی خزانے کو 30روڑ 80 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچا۔.. ڈاکٹر امجد
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی کو روکنے اور معدنیات کی کان کنی کو قانون میں لانے کے باعث صوبائی خزانے کو 30کروڑ 80 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے متعلقہ افسران اور عملہ کی جانب سے سوات میں ہونے والی غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے ساتھ مذکورہ علاقے میں معدنیات کی کان کنی کو قانون کے مطابق بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے کروڑوں روپے کا صوبائی خزانے کو فائدہ پہنچا ہے اور انہی کوششوں کے باعث شانگلہ اور دیر اپر میں معدنیات کی نیلامی پہلی بار کی گئی ہے۔محکمہ معدنیات ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور معدنیات کے اکشن کے باعث سوات میں 166.4 ملین۔ شانگلہ 111.1ملین۔ ملاکنڈ 15.6۔چترال 12اور دیر اپر میں 2.738 ملین معدنیات کی نیلامی کی گئی ہے۔