Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مشیر صحت کی ہدایت پر انٹی گریٹڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین کیلئے 440 ملین روپے کے فنڈز جاری

Posted on
شیئر کریں:

مشیر صحت کی ہدایت پر انٹی گریٹڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین کیلئے 440 ملین روپے کے فنڈز جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی کی ہدایت پر انٹی گریٹڈ ہیلتھ پروگرام کے 4,500 سے زائد ملازمین کی تین ماہ کی بند تنخواہوں کے لیے 440 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں مشیر صحت نے کہا کہ تمام ملازمین کو رمضان سے پہلے ان کی تنخواہیں مل جائیں گی، اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیاں جلد از جلد ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ بند نہیں ہوگی، تاہم تمام پروجیکٹس کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ“جو ڈلیور نہیں کر سکتا، اس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مشیر صحت نے مزید کہا کہ آئے روز تنخواہوں کی بندش اور پروجیکٹس کی توسیع کے لیے احتجاج کا سلسلہ افسوسناک ہے، اس لیے آئندہ کے بجٹ کی منصوبہ بندی ابھی سے شروع کی جائے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے مستقبل کے لیے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے، تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں صرف وہی منصوبے شامل کیے جائیں گے جو عوامی مفاد میں ہوں اور موجودہ نظام کی استعداد کار میں بہتری لائیں، بجائے اس کے کہ غیر ضروری نئے منصوبے شروع کیے جائیں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99192