مشیر صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلی سطحی اجلاس، ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتی اور تقرری کے اختیارات محکمہ صحت کی پلیسمنٹ کمیٹی کے سپرد،
مشیر صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلی سطحی اجلاس، ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتی اور تقرری کے اختیارات محکمہ صحت کی پلیسمنٹ کمیٹی کے سپرد، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے آر ڈی جیز کو ضروری اختیارات تفویض کرنے کے احکامات جاری، طبی عملے کی بائیو میٹرک حاضری، تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس فیسکو ریکگنیشن والے ڈیوائسز فوری نصب کرنے کی ہدایات جاری، آج سے ہیلتھ سیکرٹریٹ اور تمام ڈائریکٹوریٹس میں اٹیچمنٹ اور ایڈیشنل چارجز بالکل ختم، ایچ آر ایم آئی ایس پر اب تک 1600 سے زائد گاڑیوں کا اندراج خوش آٗیند ہے، تمام ایم ایس کیو مینجمنٹ سسٹم جلد سے جلد فعال کریں: مشیر صحت احتشام علی کا اظہار خیال
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ غفور شاہ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ بجٹ اینڈ اکاونٹس حبیب اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری فیاض شیرپاو، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد سلیم، ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر عبدالوحید، چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر خلیل افتخار، چیف پلاننگ آفیسر قیصر عالم، اے ڈی جی پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شاہد یونس، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ذاکراللہ، ڈپٹی چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر ماجد و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔مشیر صحت احتشام علی نے محکمہ صحت کے اندر اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 30 نکاتی ایجنڈے پر متعلقہ حکام سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو اصلاحات کے نفاذ کیلئے ہدایات جاری کیں اور اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ مشیر صحت کو بتایا گیا کہ آئی ٹی سیل نے ہیلتھ کے تمام سیکشنز کی ڈیجٹائزیشن کی مد میں زیادہ تر اضلاع میں ڈی ایچ او اور ایم ایس کے سٹاف کی تربیت مکمل کردی ہے۔ ایچ آر ایم آئی ایس، آئی ٹی ایکویپمنٹ کی دستیابی اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے بارے میں بھی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔
مشیر صحت نے ہدایات جاری کیں کہ ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتی اور تقرری محکمہ صحت کی پلیسمنٹ کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ان کے مطابق کمیٹی ان پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے پینل میں سے کوئی ایک بندہ تعینات کرے گا۔ آج کے بعد کوئی بندہ میرے پیچھے سفارش لیکر نہ آئیں۔ مشیر صحت کو بتایا گیا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے آر ڈی جیز کو ضروری اختیارات تفویض کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ مشیر صحت نے ہدایات جاری کیں کہ طبی عملے کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس فیس ریکگنیشن والے ڈیوائسز فوری نصب کرکے اپنے سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں۔ تمام ایم ایس کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔مشیر صحت نے ہدایت کی کہ تمام ڈی ایچ اوز ایم اینڈ ای کے رپورٹ شدہ افراد کیخلاف فوری ایکشن لینگے۔ ہیلتھ کے تمام ڈائریریکٹوریٹس میں ڈیجیٹل آرڈرز کے اجرا کا نفاذ ہوچکا ہے۔ آج سے ہیلتھ سیکرٹریٹ اور تمام ڈائریکٹوریٹس میں اٹیچمنٹ اور ایڈیشنل چارجز بالکل ختم کی جائیں۔ اے ڈی پی سکیمز اور پروجیکٹس میں ڈوول چارج رکھنے والے اہلکاروں کو فی الفور ڈی نوٹیفائی کردیا جائے۔سینیارٹی لسٹ کو اہلکاروں کی سہولت کیلئے محکمہ صحت کے ویب سائٹ پر فوری طور شائع کیا جائے۔مشیر صحت کو بتایا گیا کہ ایچ آر ایم آئی ایس پر اب تک 1600 سے زائد گاڑیوں کا اندراج ہوچکا ہے اس بابت محکمہ ایکسائز کیساتھ خط و کتابت کی جائیگی تاکہ محکمہ صحت کی گاڑیوں کے غیر مجاز افراد کے تحت بے جا استعمال کو روکا جاسکے۔جس کی جو حاصیت ہے اور ہیلتھ میں کچھ کرنا چاہتا ہے میرے پاس ڈائریکٹ آئے، لیکن اگر مجھے کسی نے آج کے بعد تقرری یا تبادلے کے لئے سفارش کی تو پر اس کی خیر نہیں ہوگی۔