Chitral Times

May 12, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 مشرقی اُفق – پاک بھارت متوقع جنگ – میر افسرامان

Posted on
شیئر کریں:

بسم اللہ الرحمان الرحیم
مشرقی اُفق – پاک بھارت متوقع جنگ – میر افسرامان

بحیثیت مسلمان ہمیں جنگ سے پناہ مانگنی چاہیے۔سورۃ النعمل آیات۔(۴۳) میں اللہ نے یمن کی ملکہ سباکی زبان سے یہ ا لفاظ کہلوائے ہیں ”بادشاہ جس کسی ملک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اوراس کے عزت والوں کو ذلیل کر دیتے ہیں“ ویسے بھی جنگوں میں انسانی جانوں کاضیاع ہوتا ہے۔ اللہ نے انسانی جان کا احترام کیا ہے۔اسلام کے مطابق کسی ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے۔جس نے کسی ایک نسان کو قتل سے بچایا گویا پوری انسانیت کو قتل ہونے سے بچایا۔مگر جب کسی مسلمان ملک پر دشمن جنگ مسلط کر دے تو جنگ سے منہ موڑنا پر سخت گرفت کی گئی ہے۔ان واقعات سے اسلامی تاریخ بھری بڑی ہے۔

 

اب ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے اندر آئے ہوئے سیاحوں کاپہلگام کے اندر قتل اور قتل کے پانچ منٹ بعد پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانا۔ حسب سابق پاکستان کو دنیا کے اندردہشت گرد ثانت کرنے کی مہم چلانا۔ پاکستان کو سبق سکھانا۔ ایس ایس آر دہشت گرد تنظیم کے بنیادی رکن دہشت گردنریندراد مودی وزیر عظم بھارت کا اپنے گودی الیکٹرونک میڈیا کو پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرنے کے پیچھے لگا دینا۔اس پر تحقیق اور دہشت گرد مودی کی سازشوں کاپوسٹ مارٹم کرنا مقصود ہے۔ یہ دیکھنا ہے کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ کیاہے۔

 

معزز قارہین بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔بھارت نے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ایک لمبی پر امن سیاسی جد وجہد کرنے کے بعد بانی پاکستان حضرت محمد علی جناحؒ کا دو قومی نظریہ پرپاکستان حاصل کرنا بھارت کو شروع سے پسند نہیں۔ شروع دن سے بھارت پاکستان کو توڑنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ وہ اپنے بچوں کو سبق پڑھاتا ہے کہ قائد اعظمؒ نے ہماری گاؤ ماتا کے دو ٹکڑے کر پاکستان بنایاہے۔ ہم ے پاکستان کو ختم کر کے اکھنڈ بھارت بنانا ہے۔ اس میں بھارت، پاکستان،بنگلہ دیش، برما اِردگررد کے چھوٹے ملک اور کابل شامل ہو گا۔ اس اکھنڈ بھارت کا نقشہ پاریمنٹ کی دیوار پر لگا دیا ہے۔
بھارت نے مشرقی پاکستان میں بنگلہ قومیت کو اُبھارا۔ غدار وطن شیخ مجیب کو آلہ کار بنا کر دہشت گرد مکتی باہنی کے ذریعے افترا تفری پھیلاکر اپنی فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل کر کے پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے۔ اندرا گاندھی تاریخی بیان دیا تھا کہ قائد اعظمؒ کے دوقومی نظریہ کو میں نے خلیج بنگال میں ڈوبا دیا۔ مسلمانوں کے ہندوؤں پر ایک ہزار سالہ حکمرانی کابدلہ لے لیا۔ اس کے بعدجب سے دہشت گرد مودی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہے، کہتا کہ پہلے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے تھے اب دس ٹکڑے کریں گے۔کہتا ہے بلوچستان اور گلگت و بلتستان سے مددکرنے کی فون کالیں آرہی ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔جس کا ثبوت گلبوشن جاسوس کی گرفتار ی ہے۔

 

قائد اعظمؒ نے شاعر اسلام حضرت شیخ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کے خواب کے مطابق برصغیر کے مسلمانوں کو اسلام کے نام پر آل انڈیامسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع کیا۔پورے برصغیر کے مسلمانوں نے صرف اور صرف اسلام کے نام پر قائد اعظم ؒ کی پکار پر لبیک کہا۔ مشترکہ ہندوستان کے جن صوبوں میں پاکستان نہیں بنا تھا ان صوبوں کے مسلمانوں نے بھی پاکستان کے حق میں قائد اعظم کاساتھ دیا۔ ایک مشہور ہوا تھا۔”پاکستان کا مطلب کیالا الہ الااللہ“ اس ساتھ نعرے تھے۔لے کے رہیں پاکستان۔ مسلم ہے تومسلم لیگ میں آ۔ برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا۔ پورے ہندوستان سے اپنے آباؤ اجداد کے قبریں چھوڑیں۔ اپنے کھیت کھلیان چھوڑے۔ اپنے گھر گلیاں چھوڑیں۔قافلوں کی شکل میں پاکستان ہجرت کی۔برصغیر کے مسلمانوں نے جب اپنے اللہ اسلام کے نام پر پاکستان مانگا تو رب نے پاکستانِ مثل مدینہ اسلامی ریاست تشتری میں رکھ کر مسلمانوں کو پیش کیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد قائداعظمؒ نے اسلامی نظامِ حکومت کے عملی نفاذ کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ اللہ نے قائد عظمؒ کو جلد اپنے پاس بلالیا۔ مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے اسلام نافذ کرنے کے بجائے ملک کو سیکولزم کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ اگر پاکستان میں اسلامی نظام حکومت قائم ہوجاتاتو نہ پاکستان کو بھارت توڑ سکتا تھا نہ پاکستان کے مذید دس ٹکڑے کرنےء کی دھمکیاں دے سکتا۔ بھارت کے مسلمانوں کی ایک اسلامی پاکستان حفاظت بھی کرتا۔

 

بھارت نے ہمشیہ فالس فیلگ آپریشن کیے اور منہ کی کھائی۔کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے اڈے ہیں۔ ہم نے بالا کوٹ میں دوسو پچاس پاکستانی دہشت مار دیے ہیں۔ پاکستان نے جوابی کاروائی کی۔ کشمیر میں بھارتی آرمی چیف جس جگہ میٹنگ کر رہا تھا اس کے برابر بم گرا دیے۔ بھارتی جہازوں نے پاکستانی جہازوں کا پیچھا کیا۔ پاکستان ایئر

 

فورس کے بہادر پائلٹس نے دو بھارتی جہازمار گرائے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا۔ پاکستان اوربین لاقوامی صحافی جا ئے وقوع بلا کوٹ گئے۔ تحقیق کرنے بعد رپورٹ دی کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت تباہ نہیں ہوئی۔ کوئی دہشت گرد قتل نہیں ہوئے۔ ہاں چند چھیڑ کے درخت گرے ہوئے ہیں۔ ایک گھڑے میں مرا ہوا کوا پڑا ہے۔

 

اب پھر بھارے کے دہشت گرد وزیر عظم مودی نے فالس فلیگ آپریش کاڈھونگ رچایا۔ کہا کشمیرپہلگام میں پاکستان نے انتیس بھارتی سیاحوں کو گولیوں کا نشانہ بنا ہے۔ ہم پاکستان سے بدلہ لیں گے۔بھارت میڈیا نے جنگ کا ماحول پیداکر دیاہے۔اللہ کا کرنا کہ بھارتی جنرل سوشند کماربول پڑا۔ اس نے کہا کہ یہ مودی کا خود گردہ فالس فیلگ آپریشن ہے۔ پاکستان کا اس میں کوئی لینا دینا نہیں۔اس نے خفیہ دستاویز دنیا کے سامنے رکھ دیں۔یہ جنرل کچھ معمولی فوجی نہیں۔جنرل سوشند کماربھارتی فوج کے ناردن کمانڈ کے سربراہ ہیں۔ماضی میں ملٹری انٹیلی جنس آری اسٹریجک اور وائس آف چیف اسٹاف جیسے اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ ان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خفیہ طور پر ایک خصوصی جہاز میں دہلی میں سزا دینے کے پہنچا دیا گیا ہے۔ پوری دنیامیں بھارت کابھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ بھارت بدنام ہو گیا۔ اسرائیل کے فوجی کشمیر میں موجود ہیں۔کشمیریوں کو دبانے کے لیے بھارت کی مدد کر رہے ہیں۔ اس کا ثبوت میڈیا میں ایک خط آن ایئر کیا گیا ہے۔ اس خط میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھارتی وزرات خارجہ کو اطلاع دی ہے کہ کشمیر میں تعینات اسرائیل فوج عورت پر بھارتی فوجی آفیسر نے زبردستی زنا کیا ہے۔ اس کی تحقیق کر کے مجرم کو سزا دی جائے۔ معلوم ہوتا کہ بھارت پاکستان سے جنگ چھیڑ کر اسرائیل کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں علما نے جہاد کا فتوی دیا ہے۔ جس اسرائیل خوف زدہ ہے۔پاکستان کے عوام اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کر رہے ہیں۔

 

بھارت کو ان شاء اللہ اس دفعہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں نے بھارت کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے اعلانات کیے ہیں۔ پاکستان قوم یک جان ہے۔ ہماری فوجیں پاکستان کی حفاظت کے لیے سرحدوں پر پہنچ گئیں ہیں۔ ہماری اییر فور اور نیوی بھی الٹ ہے۔بھارت نے کوئی حرکت کی تو پہلے ے سخت جواب ملے گا۔ یہ باتیں ہماری فوج کے سربراہ نے کہہ دیں ہیں۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
102060