
مسجد نبوی ﷺ میں چترالی نوجوان کی تقریب ِنکاح
مسجد نبوی ﷺ میں چترالی نوجوان کی تقریب ِنکاح
مدینہ منورہ ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسلام کی اولین مسجد مسجد نبوی ﷺ میں حاضری ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے۔یوں سال بھر اطراف عالمی سے کروڑوں کی تعداد میں مسلماں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اور روضہ رسول ﷺ میں سلام پیش کرتے ہیں۔ احادیث میں روضہ رسول میں حاضری اور مسجد نبوی میں عبادات کے بارے مین کئی سارے فضائل وار د ہیں ، عاشقان رسول ﷺ کی یہ تاریخ رہی ہے کہ صاحب مدینہ ﷺ سے وابستہ ہر چیز سے محبت کرتے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ عاشقان رسول مدینہ منورۃ یا مسجد نبوی میں ساعت گزاری کو ہر خواہش پر ترجیح دیتے ہیں، انہی احساسات کو آج ایک چترالی نوجوان نے عملی جامہ پہنایا۔ اور اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز مسجد نبوی سے کیا۔ آج بتاریخ 21 جنوری 2025 مسجد نبوی ﷺ میں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ۔
چترال جغور سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیت حاجی گل محمد ( جن کا چند ماہ قبل انتقال ہوا) کے فرزند ارجمند اظہرالدین ریاض میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں۔ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ملٹی نیشنل کمپبی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ کے سائے میں منعقدہ تقریب نکاح میں چترال سے معتمرین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ شاہی جامع مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان ، خطیب جامع مسجد بازار چترال مولانا اسرار الدین الہلال ،جمعیت علمائے اسلام چترال کے امیر مولانا عبد الرحمن سمیت مدینہ منورہ میں چترال کے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ اور پاکستانی خوش نصیب شریک حیات اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔
جمعیت علمائے اسلام چترال لوئر کے امیر مولانا عبد الرحمن دامت برکاتہم العالیلہ نے نکاح پڑھائی۔ اور اس پر مسرت موقع پر اہالیان چترال اور سعودیہ میں مقیم چترالی برادران سے گفتگو بھی ہوئی۔تقریب کے بات شرکائے محفل کیلئے پرتکلف ظہرانے کا انتظام تھا۔