Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کروئے دیری کے مقام پرگاڑی حادثے کا شکار، تین افرادجان بحق دوزخمی

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ چترال سے مستوج جاتے ہوئے مستوج کروئی دیری کے مقام پرچترال سکاوٹس کی ڈبل کیبن ڈاٹسین ڈرائیورسے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں‌جاگری ہے جس کے نتیجے میں‌تین افراد موقع پر جان بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہیں. جان بحق اورزخمی افراد فرنٹیئرکورپبلک سکول چترال کے سٹاف تھے. جو ایف سی پی ایس مستوج میں‌کسی دفتری امور نمٹانے کے سلسلے میں مستوج جارہے تھے کہ مستوج سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکارہوئے . جان بحق افراد میں پرنسپل ایف سی پی ایس چترال سید الرحمن ساکن ارسون ، سپاہی حفیظ اللہ (ڈرائیور) ساکن میرکھنی اورلائس نائک رشید الحسن ساکن رائین تورکہوشامل ہیں‌ جبکہ زخمیوں‌میں ایجوکیشن آفیسر ابراہیم ساکن مردان اورسپاہی سمیع اللہ ساکن ارندو شامل ہیں. زخمیوں اورلاشوں‌کو آرایچ سی ہسپتال مستوج پہنچائے گئے. جہاں‌سے شہداء کو ان کے آبائی علاقوں‌کو روانہ کیا جائیگا.
.
فائل فوٹو سید الرحمن اوررشیدالحسن

rashidul hassan and saeedur rehman of FCPS chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30154