Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج روڈکیلئے بجٹ میں رقم مختص، ایشو بنا کر قوم کے جذبات سے کھیلنا بند کریں..عبداللطیف

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن میں جیت اور ہار دونوں صورتوں میں اپر چترال کی عوام کو وعدہ کیاتھا کہ ہم مستوج روڈ اور تور کہو روڈ پر عملی کام کا آغاز کرینگے
جلد ہی مستوج روڈ پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس لئے ان عناصر کو جو قوم کو شندور فیسٹول جیسے اہم موقع پر گمراہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ….عبدالطیف

 

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ)مستوج روڈ کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت نے اس سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کر دیئے ہیں اب مستوج روڈ کو سیاسی ایشو بنا کر قوم کے جذبات سے کھیلنا بند ہونا چاہیے، ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنماء اور این اے ون چترال سے امیدوار برائے قومی اسمبلی عبداللطیف نے ایک اخباری بیان میں کیاہے .

 

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے بعض ناکام سیاسی حضرات مستوج روڈ کو ایشو بنا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ان سے قوم یہ سوال کرے دس دس سال کے اقتدار میں رہنے کے باوجود یہ عناصر مستوج روڈ پر کیوں کام شروع نہ کروا سکے۔ اب جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس اہم منصوبے کے لئے جس کا کل تخمینہ لاگت تقریباً 17ارب روپے ہے پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے تو کیونکر وہ اپنے بجھے ہو ئے سیاسی چراغوں میں تیل ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ مستوج روڈ، بمبوریت روڈ اور گرم چشمہ روڈ گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار رہے ہیں اس کی ذمہ داری اس وقت کے سیاسی نمائندوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ قوم کو ان منصوبوں کے نام پر صرف لولی پاپ دیتے رہے یہ بات تب آیاں ہو ئی جب تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ہم نے وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ ان منصوبوں کے حوالے سے بنیادی، کاغذی کاروائی بھی عمل میں نہیں لائی گئی تھی جس میں سب سے اہم کام ان روڈز کی federalizationتک نہیں ہو ئی تھی جس پر تحریک انصاف حکومت کے مقامی رہنماؤں خصوصاً ایم پی اے وزیر زادہ نے جدوجہد شروع کی اور جلد ہی فیڈرلائزیشن کے بعد ان منصوبوں کے لئے وفاقی حکومت فنڈ کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا گیا اور الحمد اللہ اس سال کے بجٹ میں بمبوریت روڈ اور مستوج روڈ بجٹ کا حصہ بنے اور ان کے لئے خطیر رقم مختص کی جا چکی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایم این اے صاحب بجٹ سے پہلے ان منصوبوں کے بارے میں نہ ہی باخبر تھے اور نہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی کردار ا دا کیا اب جبکہ بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کو آخری شکل دیدی گئی ہے اسمبلی میں کھڑے ہو کر گرم چشمہ روڈ پر آنسو بہانے سے قوم کے ہاتھ تو کچھ نہیں آنے والا البتہ ان کی اپنی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے اپر چترال خصوصاً مستوج کی عوام کو مبارک باددیتے ہو ئے کہاکہ ہم نے اپر چترال کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم الیکشن میں جیت اور ہار دونوں صورتوں میں اپر چترال کی عوام کو وعدہ کیاتھا کہ ہم مستوج روڈ اور تور کہو روڈ پر عملی کام کا آغاز کرینگے۔ الحمداللہ آج ہم ان لوگوں کے سامنے سرخرو ہو گئے ہیں کیونکہ تور کہو روڈ پر کام زور شورسے جاری ہے اور جلد ہی مستوج روڈ پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس لئے ان عناصر کو جو قوم کو شندور فیسٹول جیسے اہم موقع پر گمراہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ان کی کو ششیں ناکام ہو نگی اور ان کی لولی لنگڑی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23122