Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج بروغل روڈ کو سالانہ 20 کلومیٹر کے حساب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( اے ڈی پی) میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا مستوج بروغل روڈ کے وفدسے ملاقات کے موقع پر اعلان  

Posted on
شیئر کریں:

مستوج بروغل روڈ کو سالانہ 20 کلومیٹر کے حساب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( اے ڈی پی) میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا مستوج بروغل روڈ کے وفدسے ملاقات کے موقع پر اعلان

 

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور سے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریّا بی بی کی قیادت میں تحریک مستوج بروغل روڈ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات کی،

پریس ریلیز کے مطابق اس سے قبل مستوج بروغل روڈ کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریّا بی بی سے ان چیمبر میں ملاقات کی تھی ۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے مستوج بروغل روڈ کے وفد کی ملاقات کیلئے وقت کے تعین کا وعدہ کیا تھا۔

 

اسلام آباد ملاقات میں تحریک مستوج بروغل روڈ کے وفد نے اپنے تحفظات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ کہ مستوج بروغل روڈ کو سالانہ 20 کلومیٹر کے حساب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام یعنی اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔

 

یاد رہے مستوج بروغل روڈ ( 153 کلو میٹر)کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریّا بی بی کی کوششیں جاری ہیں اور اس سے پہلے ایشیئن ڈیولپمنٹ بنک کی مدد سے مستوج بروغل روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کام کر چکے ہیں ۔

 

ملاقات میں صدر پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال شہزادہ سکندر الملک ، ایم این اے عبد اللطیف، صدر تحریک مستوج بروغل روڈ محمد وزیر ودیگر بھی موجود تھے۔

 

 

 

chitraltimes delegation of mastuj met with cm kp ali amin and demanded mastuj broghil road 4

chitraltimes delegation of mastuj met with cm kp ali amin and demanded mastuj broghil road 5

chitraltimes delegation of mastuj met with cm kp ali amin and demanded mastuj broghil road 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
99521