مستوج ، چترال کی ایک اور طالبہ کا اعزاز، رخسانہ پروین کی یونیورسٹی بھر میں ٹاپ پوزیشن
مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے دورآفتادہ علاقہ رامن لاسپور سے تعلق رکھنے والی طالبہ رخسانہ پروین دختر شراف الدین نے ہزارہ یونیورسٹی کی حالیہ امتحانات میں ایم ایس سی میتھی میٹکس میں یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل کا حقدار قرار پایا ہے۔ ہزارہ یونیورسٹی میں رخسانہ پروین پہلی چترالی طالبہ ہیں کہ جنھوں نے میتھیمٹکس ڈیپارٹمنٹ میں یونیورسٹی بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہونہا ر طالبہ میٹرک سے بی ایس سی تک کے تمام امتحانات میں فسٹ ڈویژن لینے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ گولڈ میڈلسٹ طالبہ مواقع ملنے کی صورت میں پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔