مرکزی وصوبائی حکومتیںملازمین کی مراعات بڑھارہے ہیںمگر پینشنرزنظرانداز..فدامحمددرانی
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال کے پنشنرزحضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی اورصوبائی حکومتیں آئے روزحاضرسروس ملازمین کی اپ گریڈیشن سروس سٹرکچر اور مراعات بڑھانے کیلئے قانون سازی کااعلان کرتے ہیں لیکن پنشنرزکومسلسل نظراندازکیاجارہاہے۔ کئی بارمرکزی اورصوبائی حکومتوں کوچارٹرآف ڈیمانڈپیش کئے گئے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پنشنرزمیں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پنشنرزکوملنے والے میڈیکل الاونس کورننگ پنشن پرکرکے اس میں کم ازکم 100فی صداضافہ کیاجائے،پنشنرزکے بچوں کواُن کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتوں میں 30فی صدکوٹہ مقررکیاجائے،مرکزی اورصوبائی ملازمین کے پنشن میں اضافے کے تفادت کوختم کرکے اُسے یکسان سطح پرلایاجائے ،ریسٹویشن کی میعادکوگھٹاکردس سال کیاجائے اورموجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پنشنرزوہ واحدبدقسمت طبقہ ہے جوآئے دن ارباب اختیارکے ظلم وستم کانشانہ بن رہے ہیں مراعات دیتے وقت اکثروبیشترانہیں نظراندازکرناسابقہ حکومتوں کاشیوہ بناتھا۔اب موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں جوظالمانہ اورغیرمنصفانہ فیصلے کرکے آئے ہیں ان پرنظرثانی کریں ۔اس موقع پرچترال کے پنشنر زحضرات متفقہ طورپرحاجی عبدالرحمن ایون کوآل پاکستان پنشنرزایوسی ایشن ضلع چترال کاصدرمنتخب کیاباقی کابینہ وہ اپنی مرضی کے مطابق منتخب کریگا۔صوبائی صدرفدامحمددرانی نے ضلعی صدرکاباقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیاہے.