Chitral Times

Sep 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مرتضیٰ بھٹو قتل، 4 ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

شیئر کریں:

مرتضیٰ بھٹو قتل، 4 ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

کراچی( چترال ٹائمزرپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران ملزمان غلام مصطفیٰ، گلزار احمد، ظفر احمد اور اصغر میمن کے 25 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔سندھ ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر چاروں ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے سابق پولیس افسر واجد درانی و دیگر کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا۔دوسر ی جانب سابق پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کے بھائی نے اپیل کی پیروی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے شاہد حیات مرحوم کے بھائی کی درخواست منظور کر لی۔وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نامزد شاہد حیات، شبیر احمد قائم خانی، آغا محمد جمیل اور مسعود شریف کا انتقال ہو چکا ہے۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ملزمان کے انتقال کی تصدیقی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق پولیس افسر شعیب سڈل کو سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا اسائنمنٹ ملا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے۔مقدمے میں نامزد چیئرمین نیکٹا رائے طاہر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہو گئے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے کہا کہ اپیلیں 2010ء سے زیرِ سماعت ہیں، جنہیں جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سرکار اور مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

 

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی(سی ایم لنکس)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے مطابق 148 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا۔سید مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ اْن کے مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی 36 ارکان نے ووٹ دیا۔وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوگا، وزیر اعلی سندھ کیلئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدمقابل تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85728