
مدکلشٹ سنوسپورٹس فیسٹول اختتام پذیر، سیاحوںکی بڑی تعدادمیں شرکت.کمانڈنٹ نے انعامات تقسیم کی
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے خوبصورت وادی مدکلشٹ میں جاری تین روزہ سنو فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین تھے . جنھوںنے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کی . کمانڈنٹ نے اپنے خطاب میں ہندوکس سنوسپورٹس کلب و دیگر منتظمین کے ساتھ مدکلشت کے عوام کی کاوشوںکو بھی سراہا جنھوںنے اس سرد موسم میںاس فیسٹول کو کامیاب بنایا.
ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے صدر شہزادہ محمد حشام الملک نے تمام مہماںوںکا شکریہ ادا کیا. انھوںنے خصوصی طور پر مدکلشت کے باسیوںکا بہترین مہمانوازی پرخراج تحسین پیش کیا. فیسٹول میں مقامی افراداور بچوںکے ساتھ ملک کے مختلف حصوںسے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا. اور مدکلشٹ کے سلوپس کو فیسٹول کیلئے انتہائی موذون قرار دیا . انھوںنے صوبائی حکومت اور ضلعی انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ مدکلشت کے سڑکوںکی حالت اگر بہتر بنائی جائے تو یہاںپرسیاحت کو ترقی دی جاسکتی ہے . جس سے علاقے کے عوام کوبھی خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا. فیسٹول کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ ملک کے مختلف حصوںسے بھی سیاحمدکلشٹ پہنچ گئے تھے.