Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدرسہ احیاءُالسُّنّۃ ایون چترال میں سالانہ ختم بخاری اور دستارفضیلت پروگرام 

شیئر کریں:

مدرسہ احیاءُالسُّنّۃ ایون چترال میں سالانہ ختم بخاری اور دستارفضیلت پروگرام

گزشتہ دنوں مدرسہ احیاءُالسُّنّۃ ایون چترال میں سالانہ ختم بخاری اور دستارفضیلت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مقامی علماء اور الشیخ حافظ محمدابراہیم نقشبندی مجددی نے بیانات کے زریعےحاضریں کی روحانی ترقی کوجلابخشی۔ اورتمام فضلاء کی دستار بندی /چادر پوشی کی گئی۔اور آخرمیں مدرسے کے تمام معاونین، متعلقین، منتظمین کے لیے خصوصی دعاؤں کےساتھ یہ روح پرور پروگرام اختتام پزیر ہوا۔ امسال١٤٤٦ھ میں مختلف درجات کی تکمیل کرنے والے طلبا اور طالبات میں (حفاظ34)،(ترجمہ تفسیر06)،(تجوید20)،(عالمات06)،(ناظرہ42) شامل تھے۔

 

madrasa ahyaul husna ayun chitral lower huffaz khatmul quraan 1

 

 

مدرسہ اِحیاءُالسُّنّۃ ایون چترال کا قیام
مدرسہ ہٰذا2014 میں قائم ہوا۔ یہاں پر درجہ قاعدہ سے لے کر درس نظامی(دورہ حدیث) اور تجویدللعالمات تک تعلیم دی جاتی ہے۔تدریسی خدمات انجام دینے کے لیے نو مستند اور تجربہ کار معلمین اور 13 مستند معلمات مصروف عمل ہیں۔

 

خصوصیات اور خدمات
⬅وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہے۔
⬅علاقے کے معروف اور مستند مفتیان عظام اور علماء کرام کی سرپرستی حاصل ہے۔
⬅دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روحانی ترقی کے لیے محبوب العلماء والصلحاءحافظ مولانا پیر زوالفقاراحمدنقشبندی کےخلیفہ مجاز الشیخ حافظ محمدابراہیم نقشبندی مجددی کی بھی خصوصی سرپرستی ادارےکو حاصل ہے۔

 

⬅طلباوطالبات کی روحانی نشونما اور اخلاقی تربیت کے لیے آن سائیڈ اور آن لائن صلاحی بیانات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
⬅ ادارے سے متعلق مختلف امور کی انجام دہی کے لیے علاقے کے معتبرات پر مشتمل شوریٰ کمیٹی بھی فعال ہے۔
⬅چترال کےدوردرازعلاقے گولین،رومبور، بمبوریت،بریراور اپر چترال سےتعلق رکھنے والے طالبعلموں کےلئے قیام و طعام کا بہترین نظام موجود ہے۔

 

⬅ بروزیوسی اور وی سی ون اورمضافات سےآنےوالی طالبات کےلئےباپردہ اورآرام دہ ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی ہے۔
⬅ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کے لیے طالب علموں سے کوئی متعین فیس نہیں لی جاتی۔ تاکہ کوئی بھی دینی علم سے محروم نہ رہ جائے۔

 

⬅مدرسے میں ماہوار چندے کاریگولر، شفاف اور لچکدار نظام رائج ہے۔
⬅ادارے کوضلع کا سب سے بڑا مدرسہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جہاں پر ایک ہی چھت تلے تقریباً600 طلباو طالبات دو مختلف پورشین میں مکمل الگ تھلگ حیثیت سےتعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

⬅تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طالبات کوفنی مہارتیں اور دستکاری بھی سکھائی جاتی ہے۔
⬅مدرسے کا ماہانہ بجٹ پانچ لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ جو الحمدللہ، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے پوری کیے جاتے ہیں۔

 

⬅ادارہ محدودوسائل اورمشکلات کے باوجود جملہ سٹاف کی تنخواہیں ہمیشہ بروقت اور متعین تاریخ پرادا کرتی ہے۔
⬅ادارے کے اندر ہی مسجد کا قیام بھی ہے۔جہاں الحمدللہ پنجگانہ نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔
⬅مدرسے کی لوکیشن اور محل وقوع ایک بہترین تعلیمی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔
⬅ادارے کےتمام مالی اور انتظامی معاملات آمدن واخراجات، طلباء وطالبات کے داخلے،امتحانات، رزلٹ،دیگر ریکارڈز کمپیوٹررائزڈ ہیں۔

 

⬅طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت اور حفاظت کے لیے ادارے میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
⬅اوقات کار کی بہترین تقسیم اور موثرتدریس کےلئےخودکار الیکڑیکل گھنٹی موجود ہے۔
⬅تمام شعبہ جات (تعلیم،کچن،ٹرانسپورٹ اور انتظامی امور) میں وقت کی پابندی کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔
⬅بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور تدریسی امور کی بلا تعطل فراہمی کی خاطر سولر سسٹم لگایا گیا ہے۔ تاکہ تمام کلاسز خصوصاً رہائشی طلبہ اور اساتذہ خوشگوار ماحول میں آسانی کے ساتھ تعلیم و تعلم جاری رکھ سکیں۔

 

⬅آذان،نماز اور دیگر پروگرامات کی بہترنشرو اشاعت کے لیے مدرسے کے مختلف جگہوں میں لاؤڈ سپیکر نصب کیے گئے ہیں۔
⬅ادارے کےاندر تعلیمی اوقات کارمیں اس طرح لچک رکھی گئی ہےکہ کوئی بھی فرداپنی مصروفیات کےمطابق دینی تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

 

⬅مدرسے کےاحاطے میں ایک فیملی کوارٹر بھی موجود ہے۔
⬅مدرسہ اپنے قیام کے بعد سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےسالانہ امتحانات میں مسلسل نمایاں پوزیشن حاصل کر رہا ہے۔
⬅امسال وفاق المدارس کے تحت امتحان دینے والےطالبعلموں کی تعدادسوسے زیادہ ہے۔
⬅اب تک ادارہ ہٰذامیں ساڑھے پانچ سوطلباوطالبات نےناظرہ قرآن مکمل کرچکے ہیں۔
⬅92طلبہ وطالبات نےحفظ قران مکمل کرنےکی سعادت حاصل کی ہے۔
⬅100سے زائدطلباءوطالبات نے ترجمہ و تفسیر مکمل کر چکے ہیں۔
⬅70طالبات نےدورہ حدیث وتجوید کی تعلیم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

 

ضرورت
سالانہ ختم بخاری اور تکمیل حفظ قران پروگرام اور وفاق کے تحت امتحانات کے لیے سیکنڈ فلور پر ہال کی تعمیر شروع کی گئی تھی لیکن تین سال گزرنے کے باوجود وسائل کی قلت کی وجہ سے تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

 

گزارش
اس حوالے سے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں اور رہنمائی کی درخواست ہے ۔

فقط مہتمم مدرسہ

 

 

 

 

madrasa ahyaul husna ayun chitral lower huffaz khatmul quraan 4

madrasa ahyaul husna ayun chitral lower huffaz khatmul quraan 3

madrasa ahyaul husna ayun chitral lower huffaz khatmul quraan 5 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, مضامینTagged
99756