مختلف افسران کی تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس وحید الحق کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈائریکٹر سول ڈیفنس تعینات کیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی یو پی اینڈ ڈی شاہ محمود خان(پی اے اینڈاے ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ پلاننگ ا ینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف سیکشن علی رضا خان(افسرپی اینڈ ڈی۔بی ایس۔19) کا تبادلہ کر کے بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی یو پی اینڈ ڈی اپنی تنخواہ اور سکیل میں تعیناتی کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔