Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران عبد العزیز ودیگرکے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد 

شیئر کریں:

محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران عبد العزیز ودیگرکے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لوئر چترال پولیس کے انسپکٹر عبدالعزیز اور ایکس سروس مین رحمن اللہ کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر خصوصی الوادعی تقریب کی انعقاد کیا گیا ۔جسمیں ضلعی پولیس سربراہ لوئر چترال افتخار شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

 

اس کے علاوہ ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین ،ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی اقبال الدین، ڈی۔ایس۔پی محی الدین (ر)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تمیزالدین, ڈی۔ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عزیزالدین و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر عبدالعزیز ایک ایماندار اور مخلص انسان ہے جس نے اپنے سروس کے دوران ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ سے عوام اور ادارے کے درمیان ایک پل کی طرح اہم کردار ادا کیا ہے عزیز الدین ادارے کے دیگر اہلکاروں کیلئے رول ماڈل ہے اور اس جیسے افیسر پر پورے محکمہ کو ناز ہے جنہوں نے ہمیشہ بغیر کسی لالچ اور دباؤ کے اپنے فرائض انتہائی احسن طریقے سے نبائے ہیں۔

 

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے سبکدوش ہونے والے آفیسر رحمن اللہ کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال پولیس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

تقریب میں شامل دیگر افسران نے ریٹائرد ہونے والے آفسران کو لوئر پولیس کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور آئیندہ کی زندگی ,صحت اور سلامتی کے ساتھ گزرنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخر میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور دیگر افسران نے ریٹائرڈ ہونے والے آفسران کو یادگاری شیلڈ دیں اور تحائف پیش کئیں۔

 

chitraltimes chtiral police senior officials retirement program 7 chitraltimes chtiral police senior officials retirement program 4 chitraltimes chtiral police senior officials retirement program 3 chitraltimes chtiral police senior officials retirement program 2 chitraltimes chtiral police senior officials retirement program 5 chitraltimes chtiral police senior officials retirement program 6

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96995