Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں اور بعض مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ، کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری، بلوچستان میں 24 سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، جبکہ سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بارش اور برفباری کی وجہ سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خدشہ ہے۔ مزید یہ کہ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99495