
محکمہ صحت نے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر 191ڈینٹل سرجن کی تعیناتی کردی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر 191 ڈینٹل سرجن (BS-17) کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تعیناتیوں میں خواتین، اقلیت اور معذور افراد کے لیے اسپیشل کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے منظوری کے بعد محکمہ صحت نے تعیناتی کے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔