Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کیلئے لوگو اور سلوگن تیار کرنے کیلئے مقابلے کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کی سیاحت ، ثقافت ، تاریخ اور شناخت سے مناسبت رکھتے ہوئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کیلئے لوگو اور نعرہ (سلوگن) تیار کرنے کیلئے مقابلے کا اعلان کردیا ، مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے لوگو اور نعرہ تیار کرنے کی آخری تاریخ5نومبر ہے ، تفصیلات کے مطابق صوبے خیبرپختونخوا کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے ، صوبے کی تاریخ سے متعلق آگاہی ، صوبائی ثقافت ، اقدار اوراخلاقیات سمیت صوبائی شناخت سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے نئے سلوگن (نعرے) اور لوگو(Logo) تیار کرنے کا مقابلہ منعقد کیا ہے ، جس میں شہری بامعنی لوگو اور نعرہ تیار کرکے 5 نومبر تک ای میل پر بھجوا سکتے ہیں ، جس میں سے بہترین لوگو اور سلوگن تیار کرنے والے شخص کو 50ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا ، سلوگن مختصر الفاظ پر ہونا ضروری ہے تاکہ باآسانی سب کو سمجھ بھی آ سکے اور سیاحوں کو راغب کرنے کا سبب بھی بنے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
14922