
محکمہ زراعت اپر چترال کے زیر اہتمام وریجون میں کسان زراعت اگاہی ورکشاب
محکمہ زراعت اپر چترال کے زیر اہتمام وریجون میں کسان زراعت اگاہی ایک روزہ ورکشاب
اپر چترال (جمشیداحمد) محکمہ زراعت اپر چترال موڑ کھو کے زیر اہتمام وریجون میں کسان زراغت اگاہی ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جس کی صدارت سابق چیرمین یو سی موڑکھو حاجی حسین شاہ نے کی جب کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈاٸریکٹر محکمہ زراغت اپر چترال اسلام الحق مہمان خصوصی تھے۔ اس اگاہی ورکشاب میں زمین داری سے وابسطہ حضرات ،کسان, نو منتخب کونسلرز , چیرمنز علماۓ کرام اور معززیں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اغاز مولانا حیات کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کامران اور حافظ عبدالعظیم نے نعت شریف پیش کی۔مولانا غلام اللہ نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ مہمانوں کو خوش امدید کہا اور علاقے کی زرعی مشکلات سے مختصر اگاہ کیا۔واٸیس چیر مین وی سی وریجون گہت سلطان حسین شاہ نے علاقے موڑکھو کی جغرافیاٸی حالات اور زرغی مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ علاقہ موڑکھو کی زمین زراغت کے لیے انتہاٸی موزون ہے اس میں سال میں دو قسم کی فصلیں فصل ربیع اور فصل حریف کاشت کی جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے بے ابی کا شکار ہے گلیشرز نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدت قلت ہے پہاڑون میں جنگلات نہ ہونے کی وجہ سے اچانک تیز بارش سے سیلاب اتے ہیں اور سیلاب اس زرخیز مٹھی کو بھی بہا کر لے جاتی ہے
پہاڑوں پر جنگلات لگانے اور ڈھلوانوں میں کسی قسم کی جنگلی بوٹیوں کی بیج سے جڑی بوٹیان اگانے کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب اور زمین کی کٹاو کو روک سکیں اور علاقے میں کسانوں کو زرعی سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ۔پرنسپل سمیع الحق نے کہا علاقہ موڑکھو کی زمین کاشت کے لیے انتہاٸی گرم زمین ہے جس کے لیے پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے یہاں ہر قسم کی فصل کاشت کی جاتی ہے بارش نہ ہونے اور پانی کی بروقت عدم دستیابی کی وجہ سے فصلوں میں مختلف قسم کی بیماری اتے ہیں جس کے لیے ادویات کی بروقت ضرورت ہے جو کہ علاقے میں ہر صورت دستیاب ہونی چاہیے اور وقتا فوقتا محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کو تربیت دینی چاہیے جو کہ متعلقہ ادارہ اس علاقے میں انتظام کریں اور صحت مند تخم اور مصنوغی کھادیں بر وقت ادارے کی طرف سے بروقت مہیا ہونی چاہیے۔ سابق ممبر وسی گہت وریجون مولانا کریم الہی نے زراعت کی شرغی حثیت کے حوالے سے مفصل بات کی اور زراغت اور کاشت کاری کو ثواب اور سنت قرار دیا ۔۔محی الدیں حاتم جنگلی پودوں اور زمین کو ہموار کرنے سولر نظام سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے ۔ڈھلوان زمینوں کو ہموار کر نے پودوں اور فصلوں کو ادویات اسپرے کر نے کی بات کی۔حسین ولی خان ممبر ماڈل فارم سروس نے علاقے میں زرعی دفتر کو فعال کرنے اور کسانوں کو مختلف فیلڈ میں تربیت دینے کی بات کی۔
ماسٹر نظام الدین پروگرام کی قراداد پیش کی۔ ممبر یوتھ کونسل وریجون گہت ضیا الدیں نے نظامت کی فراٸیض انجام دین۔ مہماں خصو صی ڈاٸر یکٹر محکمہ زراعت اپر چترال نے خطاب کر تے ہوۓ کہا کہ حکومت نے زراغت کو ملک میں عام کرنے کسانوں کو فاٸدہ پہنچانے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ہر ممکن کو شیش کر رہی ہے جس کے لیے حکومت نے زراعت محکمے کے زریعے کسانوں کو معیاری تخم فصلوں کو مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے ادویات اسپرے کی سہولت ارزان اور سستے نرخ پر مصنوغی کھادیں معیاری بیج اور ہر قسم کی سبسڈی اور زمیداروں کو کسان کارڈ فراہم کر رہی ہے زراغت سے فاٸدہ اٹھا نا لوگوں کا کام ہے زمین دار محنت کرے زرغی طریقے اپناٸے اپنے پیداوار بڑھاٸیں جس علاقے اور ملک خوش حال اور ترقی کرے گا انہوں علاقے کو درپیش زرعی مساٸل اور مطالبات کو ہر صورت میں حل کر نے کی یقین دہانی کی۔اور وریجون میں زراعت کی دفتر کو فعال کر نے اور کسانوں کو زرعی سہولیات فراہم کر نے کی یقین دہانی کی اور وریجون زراغت دفترافیس موجود فیلڈ اسسٹٹ اسدالدین کی کاموں کو سراہا۔ موقع پر کسانوں کو انعامات بھی دی گٸی ۔اخر میں یہ ایک روزہ کسان زراغت اگاہی ورکشاپ صدرے محفل حاجی حسین شاہ کی صدراتی خطاب اور مولانا ہدایت اللہ کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔