Chitral Times

Dec 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکا ای کھلی کچہری کا انعقاد، پیڈوکے  ضلع چترال کے 38کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے 20سال طویل خدمات کے باوجود مستقلی نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا 

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکا ای کھلی کچہری کا انعقاد، پیڈوکے  ضلع چترال کے 38کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے 20سال طویل خدمات کے باوجود مستقلی نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا

محکمہ توانائی میں کھلی کچہری،عوامی مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات
صوبائی حکومت کا اچھااقدام،اداروں اورعوام میں فاصلے ختم ہونگے،سیکرٹری توانائی نثاراحمد کی گفتگو

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواحکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کی جاری پالیسی کے تحت محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے آن لائن (براہ راست)ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدکی زیرصدارت محکمہ توانائی وبرقیات میں براہ راست ای کھلی کچہری کا انعقادکیاگیاجس میں محکمے کے جملہ افسران سپیشل سیکرٹری عرفان وزیر،ایڈیشنل سیکرٹریز شاہ فہداورعبدالحسیب کے علاوہ ذیلی اداروں PEDO،KPOGCL،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورKPٹرانسمیشن اینڈگرڈکمپنی کے سربراہوں نے شرکت کی۔

 

ای کھلی کچہری میں زیادہ ترادارے کے ملازمین کی طرف سے بعض درپیش مسائل کی طرف حکام بالاکی توجہ مبذول کرائی گئی جن میں پیڈوکے شیشی پن بجلی گھرضلع چترال کے 38کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے 18سے 20سال طویل خدمات کے باوجود مستقلی نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر سیکرٹری توانائی نثاراحمدنے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کا معاملہ پیڈوپالیسی بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسی طرح KPOGCLکے بعض ملازمین کی جانب سے بھی ملازمتوں کے مسائل اورتعلیمی کوائف کی جانچ پڑتال کے بارے میں شکایات کی گئیں جس پر سیکرٹری توانائی نے ادارے کے سی ای او کو مذکورہ ملازمین کواپنے دفتر بلاکرانکے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے اوررپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہر ی میں ضلع صوابی کے ایک شخص کی جانب سے بجلی بلوں میں اووربلنگ کے مسائل کے فوری حل کے لئے الیکٹرک انسپکٹریٹ کا مقامی دفترصوابی میں بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔

 

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمد نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ای کھلی کچہری کا انعقاد موجودہ صوبائی حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے جس سے اداروں اورعوام الناس میں فاصلے ختم ہونگے۔انہوں نے محکمے کے جملہ افسران کو صوبائی حکومت کے اختیارعوام کا،ٹاسک مینجمنٹ سسٹم،فائل ٹریکنگ سسٹم،پاکستان سٹیزن پورٹل اورکورٹ کے کیسزکوفوری نمٹانے جیسے موجودہ حکومت کے مثالی اقدامات کوسنجیدگی سے بروقت مکمل کرنے پرزوردیا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95824