محکمہ تعلیم کےحالیہ بھرتیوںمیں ایم اے اسلامیا ت اورعربی کونظرانداز کرنے پر ہائی کورٹ میںپٹیشن دائر
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی طرف سے حالیہ اساتذہ کی بھرتیوںمیں ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی اور شھادۃ العالیہ کے ڈگریوںکو پروفیشنل ڈگری قراردیکر نظرانداز کرنے اورموزوںامیدواروںکو بھرتی نہ کرنے کو پشاور ہائی کورٹ میںچیلنچ کردیا گیا ہے . آئین کے آرٹیکل 199کے تحت چترال سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے پٹیشن دائر کردی ہے . چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے محب اللہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ پٹیشن میںموقف اختیار کیا گیا ہے .کہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا فیصلہ امتیازی ہے اور اسلامیات و عربی کے مخصوص مضامین کیلئے دوسرے مضامین کا اساتذہ بھرتی کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے .
انھوںنے بتایا کہ پٹیشن میںصوبائی حکومت، سیکریٹری محکمہ تعلیم، ڈائریکٹر اینڈ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو فریق بناکرنوٹفیکشن منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے . جس کی سماعت چند دنوںکے اندر متوقع ہے .