محکمہ تعلیم میں مستقلی سے محروم 248 آئی ٹی اسا تذہ کو جلد از جلد مستقل کیا جا ئے گا۔ ضیا اللہ
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) مشیر تعلیم خیبرپختوانخوا ضیاء اللہ بنگش کی سر برا ہی میں مستقلی سے محروم 248 آئی ٹی اسا تذہ کی ریگو لر ائز یشن اور سروس بحا لی کیلئے اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہو ا جسمیں محکمہ قا نو ن، اسٹبلیشمنٹ،خزانہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شر کت کی۔ اجلا س میں مشیئر تعلیم کی ہدا یت پر متعلقہ محکمو ں کو آئی ٹی ملا زمین کی ریگو لر ائز یشن اور سروس بحا لی کیلئے بھیجی گئی سمر ی اور تجا ویز پر غور ہوا۔ پراجیکٹ ڈائر یکٹر آئی ٹی صلا ح الد ین کو آئی ٹی ملا زمین کی ریگو لر ائز یشن کیلئے فو کل پر سن نا مزد کیا گیا۔ ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ 248 آئی ٹی ملا زمین کی مستقلی کے متعلق قا نو ن، اسٹبلیشمنٹ اور خزانہ کے محکمو ں کی طر ف سے جا ری کر دہ روڈ میپ کی روشنی میں فیصلہ کیا جا ئے گا اُنہو ں نے کہا کہ ان اسا تذہ کی مستقلی کیلئے جلد از جلد تما م قا نو نی تقا ضے پو ری کر نے کے بعد پا لیسی بنا ئی جا رہی ہے جو کہ کا بینہ سے منظو ری کے بعد صوبا ئی اسمبلی سے پا س کی جا ئے گی۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ حکو مت تما م تر تو جہ طلبا ء کو اعلیٰ تعلیمی سہو لیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملا زمین کے مسا ئل حل کر نے پر دے رہی ہے۔ اُنہو ں نے کہا کہ آئی ٹی اسا تذہ بھی ہما رے اس صوبے کا قیمتی اثا ثہ ہیں حکو مت کی تر جیحا ت عوام کو روزگا ر کے مواقع فرا ہم کر نا ہے اور ہما ری تو جہ تما م ملا زمین کے مسا ئل حل کر نے پر ہو گی۔ ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ ہم سکو لو ں میں آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ ہما رے 100 روزہ پلا ن میں شا مل ہے اور اس صو رت میں آئی ٹی بشمو ل تما م اسا تذہ ہما ری ٹیم کا حصہ ہے جن کی قا بیلیت اور محنت سے بھر پو ر فا ئدہ اُٹھا کر ہم اس صو بے کے تعلیمی نظا م کو کا میا بیو ں سے ہمکنا ر کرائیں گے۔