Chitral Times

Dec 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے تبادلے میرٹ پر کئے جائیں …خیراللہ حواری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا کی حکومت اساتذہ انتخابات کے حوالے سے اپنے اعلان کو عملی شکل دے کر 2019میں رمضان المبارک سے پہلے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔محکمہ تعلیم میں ہر سطح پر سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر کے خالی آسامیوں پر تبادلے اور ایڈ جسٹمنٹ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کئے جائے ۔ان خیالات کا اظہارتنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی صدر خیر اللہ حواری نے اسلام آباد میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا۔اس مو قع پر تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت ڈاکٹر وسیم احمد خان،صو بہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری نشرو اشاعت میاں ضیاء الرحمن ،نائب صڈر صوبہ صاحبزادہ صادق جان ،شعبہ بہبود سکولز کے نگران سید محمد شاہ بادشاہ اور فضل الرحمن قریشی بھی مو جود تھے ۔خیر اللہ حواری نے مذید کہا کہ انتظامیہ کیڈر میں پبلک سروس کمیشن کے زمرے میں آنے والی تمام آسامیوں کو بلا تا خیر مشتہرکیا جائے انتظامی کیڈر میں پرو موشن کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔رانگ پوسٹنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مئی2018میں زنانہ تعلیمی اداروں میں پرنسپل کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے سفارش کردہ خواتین کی کے ایڈ جسٹمنٹ آرڈر فی الفور جاری کئے جائیں ۔مرکری حکومت بے تحاشہ مہنگائی کے تناظر میں تمام سر کاری ملازمین کے لئے فی الفورایڈھاک ریلیف کا اعلان کرے۔

………………………………………………………………………………………….

تنظیم اساتذہ پاکستان کے سا لانہ مرکزی انتخابات، پروفیسر ڈاکٹر میاں‌محمد اکرم مرکزی صدر منتخب
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)تنظیم اساتذہ پاکستان کے سا لانہ مرکزی انتخابات خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر زیر نگرانی سا بقہ مرکزی صدر سید جہان بادشاہ مکمل۔نتائج کے مطابق پرو فیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم لاہور سے مرکزی صدر،پروفیسر نصراللہ لغاری سندہ سے نائب صدر ،پرنسپل حمید الحق خیبر پختونخوا سے سیکرٹری جنرل ،پرو فیسر مبشراحمد صدیقی فیصل آباد(پنجاب) جائینٹ سیکرٹری ڈاکٹر وسیم احمد خان اسلام آباد سے سیکرٹری نشرو اشاعت ،ڈاکٹر الطاف حسین لنگر یال ملتان سے مرکزی سیکرٹری مالیات چن لئے گئے۔سید جہان بادشاہ نے منتخب کا بینہ کے عہدہ داران سے حلف لیا اس مو قع پر مرکزی صدر میاں محمد اکرم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں بلا تا خیر تعلیمی سیشن 2019سے پاکستان کے اساسی نظریے سے ہم آہنگ قو می تقا ضوں کے مطابق یکساں نصاب تعلیم رائج کیا جائیدستور پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو شنی میں قو می وحدت کو بر قرار رکھنے اور ترقی کیلئے اردو کو ذریعہ تعلیم بنا دیا جائے ۔دفاتر میں تمام خط و کتابت اردو میں ہو اور مقابلے کے تمام امتحانات اردومیں لئے جائیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17398