محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں 13جنوری تک توسیع کردی گئی
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں 13جنوری تک توسیع کردی گئی
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکی جانب سے جاردہ کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں 13جنوری تک توسیع کردی گئی ہے اور صوبے کے تمام نجی اور سرکاری پرائمری سکول 13 جنروری تک بند رہیں گے۔چھٹیوں میں توسیع سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اعلامیہ کے مطابق مڈل، پرائمری اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول صبح ساڑھے نو بجے کھلیں گے جبکہ ساڑھے تین بجے بند ہوں گے۔