Chitral Times

Feb 8, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلوں‌پر پابندی عائد،

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مجاز حکام نے گورنمنٹ سکولوں‌کے اساتذہ کے ہر قسم تبادلوں اور پوسٹنگ پر مکمل طور پر پابندی لگادی ہے . سیکریٹری ایجوکیشن کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق صرف نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ترقی پانے والے اساتذہ کو اس اعلامیہ سے مستثنی قرار دیا گیا ہے . اور ساتھ تبادلے سے متعلق جو سمری چیف منسٹرکو پہلے سے بھیج دئےگئے ہیں‌. اس پر اطلاق نہیں‌ہوگا.
ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں‌کی چھٹیوں کے بعد اکثر اساتذہ خصوصا ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ٹیچرزتبادلوں‌کے سلسلے میں ڈائریکٹریٹ اور سیکریٹ پشاور میں‌ڈھیرے ڈالے ہوئے تھے .جس کی وجہ سے دیگر دفتری امورنمٹانے میں‌ مشکلات پیش تھے. اور مجاز حکام نے تبادلوں‌پر پابندی لگانے کو ہی عافیت جان کرنوٹفیکشن جاری کردیا ہے .
ban on teacher transfers


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18859