محکمہ ایجوکیشن نے سکولوںکیلئے موسم سرما کے تعطیلات کی شیڈول کا اعلان کردیا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے میدانی اورپہاڑی وبرفنانی علاقوںکے سرکاری سکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے . محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوںمیں سردیوںکی تعطیلات 22دسمبر سے 31 دسمبرتک اور پہاڑی وبرفیلی علاقوں کیلئے 22دسمبر سے 29فروری 2020تک تعطیلات ہونگے.