
محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق 01-04-2025 سے 08-04-2025 تک بہار کی تعطیلات ہونگے، مراسلے کے مطابق سکولوں کے تمام پرنسپلز، ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف 03-04-2025 سے 08-04-2025 تک مفت کتابوں کی تقسیم اور انرولمنٹ ڈرائیو کے لیے سرکاری اوقات کار کے دوران سکولوں میں موجود رہیں گے۔
دریں اثنا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سکولوں اور کالجوں میں عید الفطر اور موسم بہار تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. 29 مارچ سے 7 اپریل تک تعطیلات ہونگی.

